Sunday 23 August 2015

ہندوستان کا پھر کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار

نئی دہلی: ہندوستان نے کشمیر کے حریت رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کرکے ایک بار پھر پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکسان اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان 23 اگست کو ملاقات ہونی تھی جس کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نئی دہلی گئے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیری حریت رہنماؤں کو سرتاج سے ملاقات کیلئے مدعو کر لیا جسے ہندوستان نے جواب بناتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز مذاکراتے سے قبل کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں۔
پاکستان نے اس پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے مشروط مذاکرات نہیں کرے گا۔
تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی میڈیا نے ایک نیا شوشا چھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مشہور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان کے شہر کراچی میں موجود ہیں اور ثابت کے طور پر ان کی بیوی کے نام سے کلفٹن میں واقع گھر کے ٹیلیفون کے بل کی تصویر لگائی۔
59 سالہ داؤد ابراہیم پر 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس میں 257 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور وہ ہندوستان میں مطلوب دہشت گرد ہیں۔ ان پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے، منی لانڈرنگ اور اغوا کے مقدمات ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اس بات کو جواز بناتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

No comments:

Post a Comment