Saturday 22 August 2015

فیس بک صارفین کا اپنا ' بلاگ'

فیس بک کی ہمیشہ سے کوشش ہے کہ اس کے صارفین کسی بھی صورت کسی دوسری ویب سائٹ کا رخ نہ کریں اور اب وہ اپنے ایک انتہائی غیر اہم فیچر کو نیا روپ دے کر اسی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے۔

فیس بک کا نوٹ کا آپشن بہت کم افراد استعمال کرتے ہیں اور بظاہر اس کا کوئی مقصد سمجھ بھی آتا ہے مگر اب سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ نے اسے ایک اہم شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ہے بلاگز۔
فیس بک کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہم نوٹ کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں تاکہ صارفین کے لیے سائٹ پر طویل اسٹوریز پڑھنا اور لکھنا آسان ہوجائے۔
یہ اپ ڈیٹ بالکل کسی بلاگ پیج کی طرح ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین اپنے نوٹ میں کور فوٹو اور ری سائز فوٹوز کو ایڈ کرسکیں گے اور یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے مقابلے میں زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔
فیس بک کو توقع ہے کہ اس طرح وہ اپنے صارفین کو زیادہ سنجیدہ موضوعات پر لکھنے پر قائل کرسکے گا جو کہ دیگر افراد کے لیے قابل یقین ہونے کے ساتھ طویل بھی ہوگا۔
تاہم سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بلاگ نما تحریر کسی اور بلاگنگ پلیٹ فارم کی جگہ فیس بک پر ہی پوسٹ ہوگی۔
اور اگر اس کا انٹرفیس لوگوں کو بھا گیا تو ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ انہیں دیگر افراد تک پہنچانے کے لیے اس پوسٹ کو امبیڈ بھی کرسکیں گے جبکہ دوستوں وغیرہ کے ساتھ تو شیئر کر ہی سکتے ہیں۔
اس وقت یہ فیچر آزمائشی مراحل پر ہے اور کچھ لوگوں کو ہی اسے آزمانے کا موقع ملا ہے تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

No comments:

Post a Comment