Sunday 23 August 2015

جرمنی میں نازی دور کی سونے سے بھری ٹرین ڈھونڈ لی گئی

دوسری جانگ عظیم دنیا کے لیے تباہی اور بربادی لے کر آئی اور ہزاروں انسان لقمہ اجل بنے جب کہ اس میں بڑے پیمانے تباہی بھی ہوئی اور کئی شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے جس کے زخم ابھی تک زندہ ہیں لیکن اسی دوران نازیوں کی سونے سے بھری ٹرین اچانک غائب ہوگئی تھی تاہم اب 70 سال بعد اس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کی سونے سے بھری ایک ٹرین جو پولینڈ کے شہر روک لا سے جرمنی کے شہر بریسلاو پر اپنی منزل پر پہنچنے کی بجائے پراسرار طورپر لاپتا ہوگئی تھی جسے اب 2 افراد ڈھونڈ نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹرین کی کھوج لگانے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق پولینڈ اور ایک  کا جرمنی سے ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس ٹرین میں بڑی مقدار میں سونا بھرا ہوا ہے۔ پولینڈ کی  ایک تحصیل والب زیچ کے افسر کہنا ہے کہ ان  دونوں افراد نے حکومت سے رابطہ کرکے بتایا کہ انہوں نے 150 میٹر لمبی ٹرین ڈھونڈ نکالی ہے جس میں کروڑوں ڈالر کا خزانہ موجود ہے۔
مقامی قانونی فرم کے ذریعے ان افراد نے والب زیچ کونسل کی حکومت سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں اس خزانے کا 10 فیصد تک دیا جائے تو وہ ٹرین کی موجودگی کے بارے میں بتائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد میں سے ایک شخص زمین کی کھدائی کے تاریخی عمارتوں کے سامنے لانے والے پراجیکٹس پر کام کرتا رہا ہے اس لیے وہ اس طرح کی کھوج لگانے کا ماہر ہے۔

No comments:

Post a Comment