Sunday 9 August 2015

کپل شرما کی شادی کا سن کے سوناکشی کا حیران کن رد عمل،اجے بھی میدان میں آگئے

ممبئی(09اگست 2015)بولی وڈ اسٹار اجے دیوگن نے مشہور مزاحیہ شو "کامیڈی نائٹس وِد کپل" کے میزبان کپل شرما کو شادی سے متعلق ایک "دوستانہ مشورے" سے نواز دیا ہے جبکہ دوسری جانب اداکارہ سوناکشی سنہا نے حیران کن سا سوال پوچھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کپل شرماکی کریم رنگ کی شیروانی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بس یہ تصاویر دیکھتے ہی اجے دیوگن میدان میں کو دپڑے اور کپل شرما کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی مت کرو یا ر ‘۔ اسی طرح جب اداکارہ سوناکشی سنہا نے کپل شرما کی یہ تصاویر دیکھیں تو ان سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’یہ میں کیا سن رہی ہوں اور کون ہے و ہ بیچاری ‘۔ سوناکشی سنہا کا رد عمل دیکھ کر ظاہر ہوتاہے کہ وہ کپل شرما کی شادی کی خبرپر کافی حیران ہوئی ہیں اور انہوں نے کپل سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کپل ’اپنے شو میں آنے والی ہر لڑکی سے فلرٹ کرتے ہیں اور ا ب وہ کسی اور سے شادی کررہے ہیں ‘۔ واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی ناسازی طبیعت کی بناء پر کچھ عرصہ تک پروگرام سے دوری اختیار کی اور اب جبکہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے والے ہیں، ایلی ایورم کے ساتھ ان کی شادی کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، جن سے بظاہر یہ محسوس ہوا کہ کپل نے شادی کے لیے کچھ عرصہ تک شو کی میزبانی ترک کی۔