Sunday 23 August 2015

برازیل کا ایسا گاؤں جہاں سورج کی جانب دیکھنے والوں کےچہرے پگھل جاتے ہیں

ساؤ پالو: برازیل کے ایک گاؤں میں سیکڑوں افراد ایک انوکھے مرض میں مبتلا ہیں جو سورج کی تپش برداشت نہیں کرسکتے اور سورج کا رخ کرنے سے ان کے چہرے جھلس کر گل سکتے ہیں۔

برازیلی صوبے ساؤ پالو میں واقع اس دیہات کے افراد زیرڈرما پگمینٹوسم (ایکس پی) میں مبتلا ہیں جن کی جلد سورج میں موجود بالائے بنفشی ( الٹراوائلٹ) شعاعوں سے حساس ہے جو سورج کی روشنی سے جھلس کر جل جاتی ہے اور دوبارہ ٹھیک نہیں ہوتی لیکن یہاں موجود 20 افراد اس بیماری کی شدید ترین کیفیت میں مبتلا ہے اور جلدی سرطان کے قریب پہنچ چکے ہیں جن میں ایک خاتون ایسی ہیں جن کی آنکھ جل کر ختم ہوچکی ہے۔
خاتون کےمطابق سورج سے جھلسنے کے بعد ان کی آنکھ کے پاس پیدا ہونے والا آبلہ دھیرے دھیرے آنکھ کو اندر سے متاثر کرنے لگا اور اس موذی مرض سے ان کی آنکھ ضائع ہوگئی جب کہ اس سے قبل اسی مرض سے ان کے عزیز کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی بھائی اور بہن دونوں ہی اس بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔
قصبے کے دیگر افراد بھی اسی طرح کی بیماری میں مبتلا ہیں کوئی اسے جنسی طور پر منتقل ہونے والا مرض کہتا ہے تو کوئی خدا کا قہر قرار دے رہا ہے۔ لیکن جینیات کے ایک ماہر ڈاکٹر  کا کہنا ہے کہ یہ ایک موروثی اور جینیاتی مرض ہے جس کے شکار تمام افراد میں ایکس پی کا جین موجود ہے اور آپس کی شادیوں سے وہ آبادی کی اکثریت میں پھیل چکا ہے اور فی الحال اس کا کوئی علاج موجود نہیں جب کہ اس کا واحد علاج خود کو سورج سے بچانا ہے۔

No comments:

Post a Comment