Sunday 23 August 2015

بھارت میں حیرت انگیز طور پرمرد نے 2 بچوں کو جنم دیدیا

ناگپور: دنیا میں بعض اوقات ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ جن پر یقین کرنا مشکل اور کبھی کبھار تو ناممکن ہوجاتا ہے لیکن حقیقت سے فرار ممکن نہیں ہوا ایسا ہی ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا بھارت میں جہاں ایک مرد نے 36 سال تک حمل رکھنے کے بعد اپنے دو بھائیوں کو جنم دے کر دنیا کو حیران  اور ڈاکٹرز کو پریشان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ناگپور کے رہائشی سنجو بھگت گزشتہ کئی سال سے پیٹ کے عجیب انداز میں پھولنے سے پریشان تھا اور جب یہ تکلیف حد سے بڑھ  گئی تو اسے آپریشن کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز سنجو کی حالت دیکھ کر ان کے پیٹ میں ٹیومر کا خدشہ ظاہر کیا لیکن جب ان کا الٹر اساؤنڈ کیا گیا تو اس کے نتائج نے انہیں حیرت سے اچھلنے پر مجبور کردیا۔ الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے مطابق سنجو کے پیٹ میں جڑواں بچے گزشتہ 36 سال سے پرورش پا رہے تھے۔
سنجو کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مہتا کا کہنا تھا کہ یہ جنین کا کیس ہے یہ اس وقت نمو دار ہوتا ہے جب کسی کو جڑواں حمل ہوتا ہے جہاں ایک جنین (بچہ) دوسرے جنین کو ڈھانپ لیتا ہے جس میں حاوی ہونے والا جنین بڑھتا ہے اور دوسرے جنین کی کسی پیرا سائٹ کی طرح پرورش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسے کیسز میں جڑواں بچے زندہ نہیں رہتے لیکن سنجو کے پیٹ میں یہ بچے کافی عرصے تک زندہ رہنے کے بعد مردہ ہوگئے تاہم اب ان دونوں بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد سنجو کے پیٹ سے نکال دیا گیا ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہے۔
سنجو کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ اب وہ حمل رکھنے والا مرد نہیں کہلائے گا لیکن وہ افسردہ بھی تھا کہ اب گاؤں والے اسے حاملہ مرد کے نام سے پکاریں گے۔

No comments:

Post a Comment