Sunday 23 August 2015

خلا میں لے جانے کے لیے دنیا کی پہلی خلائی لفٹ کا منصوبہ تیار

واشنگٹن: کینیڈا کی ایک کمپنی نے خلا میں جانے کے لیے ایک انوکھا منصوبہ پیش کیا ہے جسے پریشر سے 20 کلومیٹر تک بلند کیا جائے گا اور اس سے خلانوردوں کو خلا میں پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

منصوبے موجد ڈاکٹربرینڈن کوئن کہتے ہیں کہ تعمیر کے بعد یہ دنیا کی سب سے بلند تعمیر ہوگی جس میں پہلے خلانوردوں کو اس کے آخری سرے تک پہنچایا جائے گا ۔ پھر اس کی چھت سے خلانوردوں کو سنگل اسٹیج خلائی جہازوں کے ذریعے آگے خلا میں بھیجنا ممکن ہوگا۔
امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف قابلِ عمل ہے بلکہ اس سے ہوا سے بجلی بنانے ، مواصلات اور خلائی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ دوسری  جانب روایتی راکٹ میں استعمال ہونے والے 30 فیصد ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔
ٹوتھ ٹیکنالوجی کے سربراہ  کیرولائن رابرٹس کے مطابق ازخود اترنے والے راکٹ استعمال ہوں گے اور خلائی آمدورفت کے نئے باب کھلیں گے اور اتنے طویل ٹاور کے ذریعے مسافروں کو خلا میں بھیجنا ایسا ہی ہوگا جیسا کہ کسی مسافر جیٹ طیارے سے لوگوں کو آگے بھیجنا ہوتا ہے۔ پہلے مسافروں کو ٹاور میں پہنچایا جائے گا اور پریشرائزڈ گیسوں کے ذریعے انہیں دھیرے دھیرے بلندی کی جانب اٹھایا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment