Sunday 23 August 2015

روسی مصور نے برفانی انسان کودیکھنے اوراس کی تصویر بنانے کا دعویٰ کردیا

ماسکو: کہانیوں اور فلموں  میں بالوں بھرے برفانی انسان ’ییٹی‘ یا بگ فوٹ کا تذکرہ جا بجا ملتا ہے جو روس یا ہمالیائی برفانی علاقوں میں پایا جاتا ہے جب کہ خلائی مخلوق کی طرح دنیا میں سیکڑوں افراد نے اسے دیکھنے کا اعتراف کیا ہے لیکن اب ایک روسی مصور آندرے لیوبشینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف برفانی انسان کو دیکھا بلکہ اس کی تصویر بھی بنائی ہے۔

روسی مصور نے بتایا کہ وہ روس کے سرد ترین اور دوردراز علاقے کیمروفو میں تھے کہ اچانک ان کا سامنا ’’ییٹی‘‘ سے ہوا اور یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ وہ خوفزدہ بھی نہ ہوسکے۔ مصور کے مطابق وہ مخلوق سوچنے کی صلاحیت رکھتی تھی اور ان سے بات کرنا چاہتی تھی اور اس کا قد 2 سے ڈھائی میٹر تک تھا، بدن پر گہرے براؤن بال تھے اور ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس پر بال لپٹے ہوئے تھے جب کہ اس کی آنکھیں ہوبہو انسانی آنکھوں جسی تھی۔
مصور کا کہنا تھا کہ اس کے چہرے پر انسانوں کے طرح محسوسات تھے اور اس کی آنکھیں کچھ کہہ رہی تھیں اس نے کچھ آوازیں نکالیں جسے وہ نہ سمجھ سکے لیکن اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو ٹیلی پیتھی کی طرح تھی جس میں لوگ اپنی سوچ سے رابطہ کرتےہیں۔ مصور کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس کا نام پوچھا تو اس نے صرف ایک جملہ ہی ادا کیا جو ’’تابان‘‘ تھا جو سائبیریا میں بولی جانے والی زبان  ’’شور‘‘ کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے ’’وہ‘‘ جسے دریافت نہ کیا جاسکا۔
روسی مصور نے سائبیرین اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کو عجیب لگے گا لیکن میں جسمانی اور دماغی طورپر بالکل تندرست ہوں اورشراب نوشی یا کوئی دوسرا نشہ نہیں کرتا۔ مصور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لکڑی کے ایک ٹکڑے پر اس برفانی انسان کی تصویر بھی بنائی اوراس دوران وہ عفریت سکون سے بیٹھا رہا۔
مقامی افراد کے مطابق یہ مصور علاقے میں معروف ہے اور اچھی شہرت رکھتا ہے اس کے دعوے کے بعد روس میں ہومنولوجی کے بین الاقوامی مرکز کے سربراہ اور ییٹی اور برفانی انسانوں کے ماہر آئیگور برٹسے کے مطابق اس علاقے میں کم ازکم 30 برفانی انسان پائے جاتے ہیں اورشاید یہ ان کی کوئی کالونی ہے اورآخری باراسے 2011 میں دیکھا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment