Saturday 22 August 2015

ونڈوز 10 کا سیکرٹ اسٹارٹ مینیو

ونڈوز 10 تو منظرعام پر آگئی ہے اور لاکھوں افراد نے اسے اپنے کمپیوٹرز پر ڈاﺅن لوڈ بھی کرلیا ہے مگر اس میں ایک خفیہ فیچر چھپا ہوا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔

جیسا سب کو معلوم ہے کہ اس نئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں اسٹارٹ مینیو کی واپسی ہوئی ہے مگر کیا آپ کو اس میں موجود سیکرٹ اسٹارٹ مینیو کے بارے میں معلوم ہے؟
جی ہاں اگر آپ اسٹارٹ بٹن پر ماﺅس سے رائٹ کلک کریں تو آپ کے سامنے ایک خفیہ مینیو آجائے گا۔
اس مینیو کے ذریعے آپ ونڈوز کے کئی مفید حصوں تک براہ راست رسائی حاصل کرسکتے ہین جیسے کنٹرول پینل، فائل ایکسپلورر، سرچ اور ٹاسک منیجر وغیرہ۔
یعنی آپ جو چیز تلاش کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے زیادہ زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔
اگر آپ کے پاس ٹچ اسکرین ڈیوائس میں یہ ونڈوز موجود ہے تو اس میں سیکرٹ مینیو کے لیے اسٹارٹ مینیو کے بٹن کو کچھ دیر تک انگلی سے دبا کر رکھیں اور پھر چھوڑ دیں وہ سامنے آجائے گا۔
Windows key+X مگر ایک اور راستہ 
 ہے جو اس کا شارٹ کٹ ہے۔

No comments:

Post a Comment