Sunday 9 August 2015

وزیراعظم نواز شریف بیلا روس جانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پردورے کیلئے کل (پیر) کو روانہ ہوں گے ، وہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو بیلاروس کے دورے پر جارہے ہیں ۔


دفترخارجہ کے مطابق نواز شریف سے پہلے کسی پاکستانی وزیراعظم نے بیلاروس کا دورہ کبھی نہیں کیا،اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف میزبان صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم نوعیت کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے ۔ ترجمان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نواز شریف پاک بیلاروس بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے ۔